قطر الی این نامی اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا: حضرت محمد دنیا کے بہترین انسان ہیں۔ غیر مسلم اگرنبی پاک کو جان لیں تو خودسے زیادہ آپ سے محبت کرنے لگیںگے۔
سعود الکندی نے کہا : تمام مسلمان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ حضرت محمد آخری پیغمبر ہیں۔
ایک گم نام اکاونٹ سے ٹویٹ کی گئی کہ دنیا کو چاہئے کہ وہ رسول اکرم کی سیرت کامطالعہ کرے، آپ بہترین انسان ہیں۔
ایمان نے لکھا : مسکراو،یہ بھی سنت ہے۔
البراءالوہیب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا : رسول اکرم نے نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرح سادہ زندگی گزاری،سیدنا سلیمان علیہ السلام کی طرح حکمت سے حکمرانی کی اور سیدنا داود علیہ السلام کی طرح بہادری سے جنگ کی۔