Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم کیلئے نام موجود ہیں،شاہد خاقان

اسلام آباد...وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نامزد کیا جائے گا۔جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھائے گا۔سیاست کے فیصلے عدالت میں نہیں عوام میں ہونے چاہئیں۔  صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے سے ایک ماہ قبل نگراں وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ابھی تک اپوزیشن لیڈر سے اس سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی تاہم میرے ذہن میں کچھ اچھے نام موجود ہیں ۔انہوں نے کہاکہ احتساب صرف سیاست دانوں کاہی ہوتا ہے کسی اورادارے یا فرد کا نہیں ہوتا ۔ایک سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ اورفوج کے ساتھ بیک ڈور کوئی رابطہ نہیں تاہم دونوں ادارے ریاست ہی کے ہیں سب کومل جل کر کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کوماضی میں بھی سزا ہوئی تھی لیکن وہ دوبارہ وزیر اعظم بنے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے حتمی امیدوار نہیں ۔ الیکشن کے بعدپارٹی کی مجلس عاملہ اس کا فیصلہ کرے گی۔

شیئر: