سعودی و اماراتی وفد عدن پہنچ گیا
ریاض.... متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی سیکیورٹی و عسکری وفد عدن پہنچ گیا۔ متعلقہ فریقوں سے گفت و شنید کرکے فائر بندی کےلئے مطلوب امور دریافت کریگا۔ عرب اتحاد کے نمائندہ وفد نے واضح کیا ہے کہ تمام متعلقہ فریقوں سے ملاقات کرکے فائر بندی کی پابندی کے لئے مطلوب امور اور عدن میں امن وامان کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات معلوم کئے جائیں گے او راسکی حکمت عملی ترتیب دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عدن میں جو کچھ ہوا اس سے قانونی حکومت کے مشن کو نقصان پہنچا۔