چین میں وین راہگیروں پر چڑھ گئی،8زخمی
شنگھائی۔۔۔چین کے شنگھائی شہر میں ایک وین راہگیر پر چڑھ گئی۔ اس واقعے میں 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ ایک کیفے اسٹار بکس کے باہر پیش آتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے3 کی حالت تشویش ناک ہے۔اس واقعے کی وجہ ابھی زیرِ تفتیش ہے اور یہ واضح نہیں کہ وین کے ڈرائیور نے ایسا جان بوجھ کر کیا یا پھر یہ ایک حادثہ تھا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں وسطی شنگھائی کے علاقے پیپلز اسکوئر میں ایک وین کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔کچھ عینی شاہدین نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وین کے اندر گیس کے کنستر موجود تھے۔ آگ اب بجھ چکی ہے ۔