Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی کردوں کے ترکی پر راکٹ حملے، 2 ہلاک

انقرہ۔۔۔شام میں کردوں کے زیرکنٹرول علاقے عفرین سے ترکی کے 2 سرحدی قصبوں پر راکٹ حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔ترک صوبے ہتائی کے گورنر کے بیان کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ شامی کردوں کی جانب سے داغے گئے6 راکٹ ریحانلی نامی قصبے میں گرے جن کی وجہ سے 18 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔3 دیگر راکٹ کیلِس نامی قصبے میں گرے جن  سے 3 افراد زخمی ہوئے۔
اسے بھی پڑھیں:جاپانی وزیر اعظم کی ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

شیئر: