امارات میں دھند ، حد نگاہ متاثر رہے گی، محکمہ موسمیات
ابوظبی: اماراتی محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ملک کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔ رات 1.30سے پیر کی صبح تک دھند کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی۔
ہائی وے کا سفر کرنے والے احتیاط کریں۔ ملک کے اندرونی علاقوں میں حد نگاہ ایک ہزار میٹر تک محدود رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے رات کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔