Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت : ڈاکٹر اشتیاق ملک کے اعزاز میں پاکستانی کمیونٹی کا عشائیہ

ڈاکٹر ملک نے اس عمر میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرکے نوجوانوں کیلئے مثال قائم کی ، پیر امجدحسین کا تقریب سے خطاب

کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام معروف سماجی شخصیت اشتیاق ملک (صدر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کویت) کے بزنس ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی سماجی دینی ادبی ثقافتی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائص حکیم طارق محمود صدیقی نے حسب روایت عمدگی سے نبھائے۔ تلاوت کلام پاک ڈاکٹر محمد زبیر قادری جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت محمد فیصل نقشبندی نے حاصل کی۔ عشائیہ تقریب کا اہتمام کویت  کے معروف بزنس مین اور سماجی رہنما  پیر امجد حسین، رانا منیر احمد صدر پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کویت، محمد عتیق الرحمان صدر پاکستان بزنس کلب ، محمد آصف جمال چیف آرگنائزر یونائیٹڈ ویلفیئر آرگنائزیشن  ، خالد محمود منہاس صدر پاکستان آرٹ اینڈ کلچرل کونسل  اور شمشاد احمد خان تنولی سرپرست اعلیٰ پاکستان  قرأ ت و نعت کونسل کویت نے کیا۔ پیر امجد حسین نے کہا کہ ڈاکٹر اشتیاق ملک ستائش کے مستحق ہیں جنہوں نے اس عمر میں ڈاکٹریٹ کرکے نوجوان نسل کیلئے مثال قائم کی ہے ۔رانا منیر احمد صدر پاکستان نیشنل آرگنائزیشن نے کہا کہ  ڈاکٹر اشتیاق ملک ایک ملنسار خوش اخلاق اور محب وطن پاکستانی ہیں۔ کمیونٹی کے لئے ان کی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔  تقریب سے رانا اعجاز سہیل صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ، شمشاد خان تنولی،اخلاق ملک، عارف بٹ اور میاں ارشد نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر اشتیاق ملک کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کی  اوران کی علم دوستی کو سراہا۔کویت کے نامور شاعر بدر سیماب نے اپنے اشعار سے تقریب کی رونق کو دو بالا کر دیا۔ محمد عتیق الرحمان صدر پاکستان بزنس کلب کویت نے ڈاکٹر اشتیاق ملک کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام مہمانان گرامی کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر: