Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: تیل پائپ لائن میں دھماکہ کرنے والا گروہ گرفتار

منامہ: بحرینی سیکیورٹی فورس نے تیل پائپ لائن میں دھماکہ کرنے والے دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرلیا ۔بحرینی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شدہ گروہ 7افراد شامل ہیں جنہوں نے ایران کے پاسبان انقلاب کی نگرانی میں تخریبی کاموں کی تربیت دی تھی۔
مزید پڑھیں:بحرینی وزارت داخلہ نے متعدد دہشت گرد منصوبے ناکام بنادیئے
 تفتیشی ٹیم نے پائپ لائن میں دھماکے کے بعد ملوث ہونے والے گروہ کا سراغ لگانے کی مہم شروع کردی تھی۔ تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ وقت میں گروہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں فاضل محمد جعفر علی، انور عبد العزیز موسی المشیمع، محمد عبد اللہ محروس اور عادل احمد صالح شامل ہیں جو تخریبی کارروائی میں براہ راست ملوث ہیں جبکہ حبیب مہدی، عبد اللہ جعفر المدنی اور محمد علی خلیل دھماکہ کرنے والے افراد کو مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کرتے رہے۔ 
مزید پڑھیں: بحرین: تیل پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے اقرار کیا کہ وہ دینی سیاحت کے نام پر ایران گئے جہاں پاسبان انقلاب نے انہیں دستی بم، اسلحہ کا استعمال، دھماکہ خیز مواد کی تیاری اور دیگر عسکری تربیت فراہم کی۔
بحرین کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: