Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورزش سے پہلے میک اپ کا استعمال جلد کے لیے نقصان دہ قرار

کیا آپ جانتے ہیں کہ ماہرین میک اپ کرکے ورزش کرنے کو جلد کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں . معروف ماہر امراض جلد بریتھی ڈینیل کے مطابق چہرے پر میک اپ کی غرض سے کاسمیٹکس کا استعمال مساموں کو بند کردیتا ہے اور ورزش سے پہلے یا جم جانے سے پہلے میک اپ کرنے کے باعث جلد  سے پسینے کا اخراج نہیں ہوپاتا جو بہت سے جلدی امراض کو دعوت دیتا ہے . چہرے کی جلد پر گندگی جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے جو سیاہ کیل مہاسوں میں تبدیل ہوجاتی ہے . دھلے ہوئے اور صاف چہرے کے ساتھ جم جانا چہرے کی رنگت اور شادابی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ ورزش کے دوران پسینے کا آنا اک لازمی عمل ہے اور دھلا ہوا چہرہ اور صاف جلد کثافتوں کے باہر نکلنے میں رکاوٹ نہیں بنتی جبکہ میک اپ کے باعث بند مسام پسینے کے ذریعے  باہر آنے والی  کثافتوں کے لیے رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں جس کا نتیجہ جلد پر سوزش یا کیل مہاسوں کی صورت میں سامنے آتا ہے .
اسے بھی پڑھیں:سانس بھی آہستہ کہے نازک ہے بہت کام ‎

شیئر: