سر میں انفیکشن فوری توجہ طلب
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ پمپلز یا ایکنی صرف چہرے پر ہی نمودار ہوتے ہیں . ایکنی یا پمپل کا تعلق چہرے کی جلد سے نہیں بلکہ یہ سر ، کمر اور سینے پر بھی نمودار ہو سکتے ہیں . سر میں پمپل بننے کی اہم وجہ بیکٹیریا یا فنگس کے باعث پھیلنے والا انفیکشن ہے . یہ انفیکشن سر کی جلد اوربالوں ، دونوں کو متاثر کرتا ہے . جس کے باعث سر میں دانے بن جاتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں . سر میں انفیکشن سے بچنے کے لیے بالوں کی صفائی ستھرائی بے حد ضروری ہے . گیلے بالوں میں فنگس اور بکٹیریا پیدا ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے لہذا گیلے بالوں کو باندھنے سے ہمیشہ اجتناب کرنا چاہیے . جلدی امراض کا شکار ہونے کی صورت میں مارکیٹ میں موجود اینٹی بیکٹیریل شیمپو اور صابن کے استعمال میں بھی احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ یہ مدافعاتی نظام کو بری طرح سے متاثر کرتے ہیں . جلد پر انفیکششن کی صورت میں اپنا تولیہ الگ رکھیں اور دوسروں کا استعمال شدہ تولیہ اپنے سر میں استعمال نہ کریں . بالوں کی اسٹائلنگ کے لیے استعمال ہونے والی مختلف مصنوعات مثلاً ہیئرکلر ، ہیئر اسپرے اور گلیٹر وغیرہ کو سر کی جلد اور بالوں پر استعمال نہ کریں اور فوری طور پر ماہر امراض جلد سے اپنے سر کی جلد کا معائنہ کروائیں .