شام میں ترکی کی’’ شاخ زیتون‘‘ آپریشن ، مرنیوالے 1028ہو گئے
استنبول۔۔۔ ترک مسلح افواج نے شاخِ زیتون فوجی کارروائی کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی تعداد 1028 ہو گئی ہے۔ ترکی کے خبررساں ادارے نے مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ ترک مسلح افواج نے شام کے علاقے عفرین کو پی کے کے ، پی وائے ڈی ، کے سی کے ، وائے پی ڈی اور داعش کے دہشتگردوں سے پاک کرنے اوردوست اور برادر علاقائی شامی عوام کو مظالم سے نجات دلانے کے لیے 20 جنوری کو علاقے میں فوجی کارروائی شروع کی تھی جس کے نتیجہ میں اب تک 1028 دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے بے شمار ٹھکانوں ،اسلحے کے ڈپوؤں اور پناہ گاہوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔