Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں ، ثمینہ پیزادہ

پاکستان کی سینیئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں ۔ میں پہلے بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہوں ۔اب مضبوط ا سکرپٹ ہوا توفلم میںضرور کام کروں گی۔ میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ میںشوبز مےں اعلیٰ پائے کا معیاری کام کروں ۔ آج کل نوجوان رائٹر و ڈائریکٹر فلمیں بنارہے ہےں۔ آہستہ آہستہ ان کے کام میں پختگی بھی آتی جائے گی کیونکہ سینیئر کا خلا پر کرنا مشکل ہوتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج کا نوجوان ٹیلنٹ اچھی فلم بنانے کی کاوش میں مصروف ہے ۔ کراچی سے بہت اچھی فلمیں نمائش کےلئے پیش ہوئی ہیں جنہوںنے شاندار بزنس کیا۔ثمینہ پےر زادہ نے کہا کہ میں اسٹیج ڈرامے میں بھی کا م کرنے کی خواہش مند تھی مگر افسو س کے آج کا اسٹیج ڈرامہ کمرشل ہوچکا ہے جس میںاصل ڈرامہ نکل چکا ہے اور اب اسٹیج ڈرامے میں جگت بازی اور رقص رہ گیا ہے۔ میں اسے اسٹیج ڈرامہ نہیں مانتی ۔ 
 

شیئر: