Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام ہم وطن کویت سے واپس آجائیں، فلپائنی صدر

 جو شہری سفر کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا وہ فلپائنی ایئرلائن سے مفت ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے

ہمارے شہری کسی کے لونڈی اور غلام نہیں

کویت:فلپائن اور کویت کے درمیان ایک مرتبہ پھر بحران شروع ہوگیا ۔ فلپائنی صدر نے کویت میں مقیم اپنے شہریوں کو واپس آنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شہری سفر کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا وہ فلپائنی ایئرلائن سے مفت ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔ 
مزید پڑھیں: کویتی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی
انہوں نے صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کو کویت میں مقیم فلپائنیوں کو سفر کی سہولت مفت فراہم کرنے کی حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران کویت میں مقیم ایک فلپائنی خادمہ کے ساتھ زیادتی پر فلپائنی صدر نے کویت کے لئے کارکن برآمد کرنے پر پابندی لگادی تھی۔ بعد ازاں سفارتی کوششوں کے باعث فلپائنی انتظامیہ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویتی حکومت سے اپیل کی کہ کویت میں مقیم فلپائنیوں کو حقوق دیئے جائیں نیز ان کے ساتھ انسانی بنیادوں پر معاملہ کیا جائے۔ بحران ٹلنے کے چند دن بعد ہی جمعرات کو کویت میں مقیم ایک لبنانی تارک وطن کے گھر پر چھاپا مارا گیا جو عدالت کو متعدد مالی مقدمات میں مطلوب تھا ۔
مزید پڑھیں:پاکستان ایمپلائٹ فورم کویت کی ایگزیٹو کونسل کا اجلاس
 تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گھر میں موجود فریزر میں فلپائنی خادمہ کی لاش رکھی ہوئی ہے جو ایک سال سے لاپتہ ہے۔ وسائل اطلاعات میں خبر پھیلتے ہی فلپائن اور کویت کے درمیان بحران پیدا ہوگیا۔ فلپائنی صدر نے انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کویت میں مقیم اپنے شہریوں کو واپس آنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کویت سے مخاطب ہوئے کہا کہ آخر ہمارے شہریوں کا قصور کیا ہے کہ ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔میں کویت میں مقیم اپنے ہم وطنو ںکو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ 72گھنٹے کے اندر وطن واپس آجائے۔
مزید پڑھیں: کویت: قید کی مدت میں ایک ماہ 20دن اور ایک سال 9ماہ کا ہوگا
 جو سفر کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا وہ قومی ایئر لائن سے مفت سفر کرسکتا ہے۔ میں تمام عرب ممالک کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ فلپائنی شہری کسی کے لونڈی اور غلام نہیں۔ اگر یہی معاملہ ہم فلپائن آنے والے تمہارے شہریوں کے ساتھ کریں تو تمہارا کیا رد عمل ہوگا۔دریں اثناءکویتی حکام نے کہا ہے کہ فریزر سے ملنے والی فلپائنی خادمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم اتوار کو کریں گے۔ انہیں نعش سے برف پگھلنے کا انتظار کرنا ہوگا۔
 
 

شیئر: