Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونی ایکسپیریا ایل 2 اسمارٹ فون لانچ‎

سونی ایکسپیریا ایل 2 اسمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، یو ایس بی ٹائپ سی ، این ایف سی اور ایف ایم ریڈیو سپورٹ دی گئی ہے۔فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئیر آورز کی ہیں۔ اسمارٹ فون کو کالے اور گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 19990 ہندوستانی روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انفینکس ہاٹ ایس 3 اسمارٹ فون لانچ

شیئر: