فیس بک کی جانب سے ڈاؤن ووٹ بٹن آزمائشی بنیادوں پر پیش
فیس بک صارفین کی جانب سے بڑے عرصے سے لائک بٹن کے متضاد ڈس لائک بٹن کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاہم کمپنی اب تک اس بٹن کو متعارف کروانے سے گریز کرتی رہی ہے۔ اس بٹن کے متبادل کے طور پر کمپنی نے 2016 میں ری ایکشنز کو متعارف کروایا تھا اور اب کمپنی نے ڈاؤن ووٹ بٹن کو آزمائشی بنیادوں پر پیش کر دیا ہے۔ بٹن کو فلحال صرف کمنٹس کے لیے پیش کیا گیا ہے اور فیس بک کے مطابق اس کے ذریعے لوگ پبلک پیج پر کی گئی کسی بھی پوسٹ پر دئیے گئے کمنٹس کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کر سکیں گے۔ یہ فیچر یوزر فیسنگ نہیں ہوگا یعنی صارف کی جانب سے ڈاون ووٹ کیے جانے کی تعداد کمنٹ پر ظاہر نہیں ہوگی۔ اس فیچر کی امریکہ میں محدود تعداد میں صارفین پر آزمائش جاری ہے۔