Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگی طیارے کی تباہی ، اسرائیل کے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر حملے

  یروشلم۔۔۔اسرائیل نے جنگی طیارے کی تباہی کے بعد شام میں ایران سے منسلک مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ دمشق کے اطراف زوردار دھماکوں کی آواز  سنی گئی۔ روس نے کہا ہے  فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔  اسرائیلی فوج  نے ایک  بیان میں تصدیق کی کہ اسرائیلی فضائیہ کا ایف 16لڑاکا طیارہ اسرائیل کی ہی حدود میں گرا دیا گیا جو شام میں اْس ہدف کو نشانہ بنا رہا تھا جہاں سے ایرانی ڈرون نے پرواز کرتے ہوئے اسرائیلی حدود کی خلاف ورزی کی تھی ۔ دونوں ہواباز طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ ایرانی ڈورن اسرائیلی علاقے میں گرا اور وہ  ہمارے قبضے میں ہے۔اسرائیلی طیارے کو  طیارہ شکن میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔ یہ طیارہ شامی علاقے میں ایرانی عسکری تنصیبات پر حملے کے بعد واپس جا رہا تھا۔  اسرائیلی فوج کی طرف سے کہا گیا کہ خطے میں تناؤ بڑھانے کے حق میں نہیں ۔ دفاعی کارروائی خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف کی گئی۔12مختلف  حملوں میں  ایرانی عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔شام اور ایران نے مشترکہ بیان میں اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ڈرون نے اسرائیلی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔شام کے سرکاری میڈیا نے کہا کہ شامی فوجی اڈے کے خلاف اسرائیل کی طرف سے ’جارحیت‘ کے بعد کارروائی کی گئی۔ ایک سے زیادہ جہازوں کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ گذشتہ نومبر میں مغربی انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا تھا کہ تہران شام میں مستقل فوجی اڈا بنا رہا ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ  اسرائیل ایسا نہیں ہونے دے گا۔ ایران پر الزام ہے کہ وہ پورے خطے میں اپنا اثر و نفوذ چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چین نے جے 20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ آپریشنل کر دیا
 
 
 

شیئر: