Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹری لیول پیناسونک پی 100 اسمارٹ فون لانچ‎

پیناسونک کمپنی کی جانب سے انٹری لیول اسمارٹ فون پی 100 لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2200 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، مائیکرو یو ایس بی اور او ٹی جی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر شامل کیا گیا ہے۔فون کو نیلے ، کالے ، گولڈ اور گرے رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے۔ 1 جی بی ریم کے ساتھ اسمارٹ فون کی قیمت 5299 ہندوستانی روپے اور 2 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 5,999 ہندوستانی روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونی ایکسپیریا ایل 2 اسمارٹ فون لانچ‎

شیئر: