نیل آرٹ سے بنائیں ہاتھوں کو جاذب نظر
کہا جاتا ہے جس عورت کے ہاتھ خوبصورت ہوں وہ خود بھی خوبصورت ہوتی ہے . یہی وجہ ہے کہ خواتین اپنے ہاتھوں کی آرائش و زیبا ئش پر خاصی توجہ دیتی ہیں . کچھ عرصہ قبل مغربی ممالک میں نیل آرٹ کا آغاز ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ دنیا بھر میں مقبول ہوتا چلا گیا . نیل آرٹ کے تحت ناخنوں کو مختلف پیٹرن سے سجایا جاتا ہے اور نیل کلر کے سساتھ ساتھ مہنگے پتھروں اور گولڈ سے بھی آرائش کی جاتی ہے . بعض بیوٹی پارلر تو نیل آرٹ کی باقاعدہ سروس فراہم کرتے ہیں . اس آرٹ کی ابتدا چھوٹے سیلونز سے ہوئی اور پھر یہ آرٹ باقاعدہ بزنس کا درجہ اختیار کر گیا اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں ، گلوکاراؤں ، فیشن ماڈلز اور اسپورٹس سیلیبریٹیز نے اسے بہت ذوق و شوق سے اپنایا جس کی وجہ سے عام عوام میں اسکی مقبولیت بڑھ گئی .
نیل آرٹ میں سیاہ اور سنہری رنگ کا استعمال ناخنوں کو بے حد خوبصورت اور جاذب نظر بنا دیتا ہے . یہ اسٹائل رات کی تقریبات کے لیے نہایت موزوں ہے اور ٹین ایج لڑکیوں پر خوب جچتا ہے . دن کی تقریبات کے لیے گہرے گلابی ، ہرے ، جامنی اور نیلے رنگوں کا انتخاب کیا جاتا ہے . تھری ڈی نیل آرٹ بھی نوجوان لڑکیوں میں بے حد مقبول ہوا ہے جس میں ناخنوں کو موتیوں سے سجایا جاتا ہے . نیل آرٹ جچتا تو بہت ہے بس اس بات کا خیال رکھیں کہ اسکا اننتخاب اپنی عمر اور شخصیت کے مطابق کریں .