ڈبل ڈیکر بس الٹ گئی ، 19ہلاک
ہانگ کانگ ۔۔۔ہانگ کانگ میں ڈبل ڈیکر بس الٹنے سے 19 افراد ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔پولیس نے خطرناک انداز میں بس چلانے کے الزام میں ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔جائے حادثہ کی تصویروں میں امدادی کارکنوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو بس کے اندر پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بس پھسل کر سڑک کے کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور کھمبا بس کی اوپر کی منزل کے اندر گھس گیا۔میڈیکل اسٹاف نے بتایا کہ 10 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔