انسٹاگرام پر دیگر افراد کی پوسٹ بھی بطور اسٹوری شیئر کی جا سکیں گی
انسٹا گرام ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر صارفین کی جانب سے کی گئی پوسٹ کو اپنی اسٹوری میں شیئر کر سکیں گے۔ صرف انہی اکاؤنٹ کی سٹوری کو شیئر کیا جا سکے گا جو کہ پبلک ہوں گے اور اگر کوئی پبلک اکاؤنٹ اپنی سٹوری کو شیئر نہ کرنا چاہتا ہو تو اس کے لئے بھی انسٹا گرام آپشن مہیا کرے گا۔ فیچر کو فی الحال مختصر تعداد میں صارفین کے لیے آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی انسٹاگرام کی جانب سے ہیش ٹیگز کو فالو کرنے اور ٹیکس اونلی اسٹوریز کو پوسٹ کرنے کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا تھا۔