Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بعض بالی وڈ ستارے، تعلیم میں پیچھے، شوبز میں آگے

کچھ بالی وڈ اسٹارز ایسے بھی ہیں جو بالی وڈ میں خاصے کامیاب رہے تاہم وہ تعلیمی میدان میں زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کر سکے۔بالی وڈ کے کئی اداکار چھوٹی عمر سے ہی شوبز میں محنت کر رہے ہیں اور ان کا شمار صف اول کے فنکاروں میں ہوتا ہے۔ لیکن انہیں یہ کامیابی اپنا تعلیمی سفر ادھورا چھوڑ کر ملی۔ کپور خاندان کی باصلاحیت چشم و چراغ کرینہ کپور نے صرف 20 سال کی عمر میں پہلی فلم میں کام کیا تھا۔ اس وقت وہ ممبئی کے مٹھی بائی کالج میں کامرس کی تعلیم حاصل کر رہی تھیںمگر پہلی فلم کے بعد ہی وہ فلم انڈسٹری میں بے پناہ مصروف ہوگئیں جس کے باعث وہ اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکیں۔ عامر خان کو پڑھنے لکھنے کا شوق نہیں تھا۔انہوںنے بمشکل ہائی اسکول پاس کرنے کے بعد والدین سے صاف صاف کہہ دیا کہ وہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔
اسے بھی پڑھئے:فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں، ثمینہ پیرزادہ
کترینہ کیف کو اسکول میں داخل نہیں کروایا جاسکا۔ مختلف اساتذہ سے وہ گھر ہی پر تعلیم پاتی رہیں۔ کالج جانے کی عمر ہوئی تو انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ اداکار سلمان خان نے اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باندرا کے ہائی اسکول میں داخلہ لیا لیکن وہ وہاں اپنی تعلیم مکمل نہ کرسکے۔ ارجن کپور نے کہا کہ لکھنا پڑھناانہیں ہمیشہ سے برا لگتا تھا۔12ویں میں پہنچ کر فیل ہونے کے بعدانہوں نے اپنے والدین سے کہہ دیاکہ اب وہ کسی صورت پڑھائی کی طرف نہیں آئیں گے۔اداکاری کے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پرینکاچوپڑا بھی گریجویشن مکمل نہیں کر سکیں۔اکشے کمار نے اسکول کے بعدکالج کا رُخ کیا مگر چند ماہ بعد انہوںنے کا لج کو خیرباد کہہ دیا۔
 

شیئر: