اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں6 افراد مارے گئے
دمشق۔۔ شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ ہفتے کوشامی علاقوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں میں کم از کم 6 افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شامی فوجی اور حمایتی ملیشیا کے ارکان شامل ہیں۔دوسری جانب امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے شام پر کیے گئے حملوں کی حمایت کرتے ہوئے مبینہ ایرانی ڈرون کی اسرائیلی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔