اسوس زین فون 5 کی تفصیلات لیک
تائیوانی اسمارٹ فون کمپنی اسوس موبائل ورلڈ کانگریس 2018 کے موقع پر اسوس زین فون 5 سیریز متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون سے متعلق سامنے آنے والی لیکس کے مطابق فون میں 5.7 انچ ڈسپلے دیا جائے گا۔کم بیزل ہونے کے باعث فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر شامل کیا جائے گا۔ فون کے فرنٹ پر کیمرہ ، سینسر ، ائیرپیس اور نوٹیفیکیشن لائٹ کو جگہ دی جائے گی۔ہیڈ فون جیک کو بھی فون میں شامل کیا جائے گا۔ فون کی پشت پر آئی فون ایکس کی طرح ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا۔ ایل ای ڈی لائٹ اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ سیریز میں ممکنہ طور پر زین فون 5 ، زین فون 6 میکس اور زین فون 5 لائٹ متعارف کروائے جائیں گے۔ اسمارٹ فونز کو باقاعدہ طور پر 27 فروری کو متعارف کروایا جائے گا۔