Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی ،روس اور ایران کی سربراہ کانفرنس

 انقرہ ... شامی تنازعے کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کےلئے ترکی، ایرن اور روس کی سربراہ ملاقات جلد ترکی کی میزبانی میں ہو گی۔ ترک صدر کے دفتری ذرائع کے مطابق سمٹ کے مقام اور تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ۔ ترک صدر رجب طیب اردگان اپنے روسی و ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ تینوں ملک شامی تنازعے کے حل کےلئے سرگرم ہیں۔ اس سے پہلے روس سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرچکا ہے۔
 
 

شیئر: