Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملیحہ لودھی پانچ کامیاب سفارت کار خواتین میں شامل

ماسکو... اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو دنیا کی 5 کامیاب سفارتکار خواتین میں شامل کرلیا گیا۔روسی نیوز ویب سائٹ گیزیٹا ڈاٹ آر یو کے مطابق ملیحہ لودھی مسلم دنیا میں معروف خاتون شخصیت ہیں۔ صحافت میں شاندار کیرئیر کے بعد امریکہ میں پاکستانی سفیر اوربرطانیہ میں ہائی کمشنر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ ملیحہ لودھی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اور چیف ڈیلیگیٹ کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیئے۔

شیئر: