Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برائیڈل جیولری ٹریڈز

مشرقی دلہنوں کا رنگ و روپ دنیا بھر میں خوبصورت مانا جاتا ہے کیونکہ اس انداز نے صدیوں پرانی روایات کا آبی حیات پی رکھا ہے .  عروسی  جیولری ، میک اپ  اور لباس کا رجحان وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہتا ہے  . کچھ عرصہ قبل  دلہنیں عروسی ملبوسات کے ساتھ   میچنگ جیولری پہننے کو ترجیح دیتی تھیں لیکن اب ایک بار پھر  نوے کی دہائی کا فیشن واپس آرہا ہے  اور میچنگ   جیولری کے بجائے موتیوں میں جڑی گولڈن جیولری پسند کی جا رہی ہے .  برائیڈل جیولری میں دو سے لے کر سات لڑا ہار بے حد مقبول ہو رہا ہے . ماتھا ٹیکے کی لڑی میٹل کے بجائے موتیوں  میں پسند کی جا رہی ہیں  . اس کے علاوہ  نیکلس ، جھمکوں اورر کنگن وغیرہ میں میٹل کے ساتھ  قیمتی پتھروں کا استعمال  بھی بہت مقبول ہو رہا ہے . 

شیئر: