ریڈمی نوٹ 5 کی تفصیلات لیک
شیاؤمی کمپنی کے اسمارٹ فون ریڈمی نوٹ 5 کی تفصیلات لیک ہو کر سامنے آگئی ہیں۔ لیکس کے مطابق اسمارٹ فون میں 5.99 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 16 میگا پگسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو بھی فون کی پشت پر جگہ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4100 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کی قیمت 1499 یان تک ہوگی اور اسے کالے ، گرے اور نیلے رنگ میں پیش کیا جائے گا۔