ٹوکیو ۔۔۔جاپان کے وزیرِ دفاع اِتسْونوری اونودیرا نے کہا ہے کہ اْن کی وزارت فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تباہ ہونے والے گھر کے مالک کے نقصان کی تلافی کریگی۔کان زاکی کے علاقے میں بری سیلف ڈیفنس فورس کا اے ایچ-64 لڑاکا ہیلی کاپٹر گھر پر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجہ میں عملے کے 2ارکان ہلاک جبکہ ایلیمینٹری اسکول کی ایک لڑکی معمولی زخمی ہوگئی تھی۔