Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی کمپنی نے ریڈمی نوٹ 5 اور نوٹ 5 پرو متعارف کرادیا

شیاؤمی کمپنی نے ریڈمی نوٹ 5 اور ریڈمی نوٹ 5 پرو اسمارٹ فون باقاعدہ متعارف کروا دیا ہے۔ ریڈمی نوٹ 5 میں 5.99 انچ ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 3/4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کا بیک کیمرہ 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، گولڈ ، روز گولڈ اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ ‏
نوٹ 5 پرو میں 5.99 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر ، 4/6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں ۔ فون کے فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 20 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں فیس ان لاک فیچر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اسے کالے ، گولڈ ، روز گولڈ اور نیلے رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے۔
3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ نوٹ 5 کی قیمت 9999 ہندوستانی روپے اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ نوٹ 5 کی قیمت 11999 ہندوستانی روپے ہیں۔ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ نوٹ 5 پرو کی قیمت 13999 ہندوستانی روپے روپے جبکہ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ نوٹ 5 پرو کی قیمت 16999 ہندوستانی روپے ہے
یہ بھی پڑھیں:انٹیکس ایکوا لائنز ٹی 1 لائٹ اسمارٹ فون لانچ

شیئر: