شیاؤمی کمپنی نے 55 انچ می ایل ای ڈی ٹی وی 4 متعارف کرا دیا
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
شیاؤمی کمپنی نے 55 انچ ڈسپلے کا حامل ایچ ڈی ڈسپلے ٹی وی متعارف کروا دیا ہے۔ ٹی وی میں کاڈ کور ایمولوجک کارٹکس پروسیسر دیا گیا ہے۔ڈیوائس میں 2 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے ڈیوائس میں 3 ایچ ڈی ایم آی 2.0 پورٹ ، ایک یو ایس بی 3.0 پورٹ ، ایک یو ایس بی 2.0 پورٹ ، ایتھرنیٹ پورٹ ، ڈوئل بینڈ ، وائی فائے اور بلیو ٹوتھ سپورٹ دی گئی ہے۔ می ٹی وی 4 کی قیمت 39999 ہندوستانی روپے ہے اور اسکی فروخت 22 فروری سے شروع ہوگی۔ ڈیوائس کو فلپ کارٹ اور می ہوم اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔