لاہور...وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نیب لاہور میں پیش ہو گئے ۔ آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکیم مبینہ کرپشن کیس میں بیان قلمبند کرادیا ۔نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد نے نیب کی 3 رکنی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا۔ فواد حسن فواد آشیانہ اقبال ہاوسنگ اسکیم کے وقت وزیراعلی پنجاب سیکرٹری ٹو ا مپلی منٹیشن کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی اسی کیس میں نیب میں پیش ہو چکے ہیں۔