Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ ٹکٹ کی پیشکش مسترد کردی،گلالئی

 اسلام آباد... قومی اسبملی کی رکن عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے پاوں پر کلہاڑی مارتے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف عمران سے زیادہ خطرناک ہیں۔ وہ اپنی تقریروں میں اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ن لیگ نے مجھے اداروںکے خلاف بات کرنے پر اکسایا اور کہا کہ سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے لیکن میں نے پیشکش مستر دکردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے جذبہ حب الوطنی کے خلاف ہے۔ فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کیلئے کام کر رہا ہے۔ میرے نزدیک اداروں کے خلاف بات کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ وقت آنے پر ٹکٹ دینے والے ن لیگی کا نام بھی بتا دوں گی۔گلالئی نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے نظر ئیے سے ہٹ گئی تھی۔ لودھراں میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے۔ 

شیئر: