Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی رہنما قابل احترام ہیں، چیف جسٹس کی وضا حت

 اسلام آباد... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز کے ریمارکس کی وضاحت کردی ۔گزشتہ روز تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز نے چیف جسٹس سے منسوب بیان چلایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ میں نہیں مان سکتا کوئی ڈکیت پارٹی سربراہ بن کر ملک پر حکومت کرے۔اللہ نہ کرے کوئی چور اچکا پارٹی صدر بن جائے۔چیف جسٹس نے ان ریمارکس کی وضاحت جمعہ کو ایک کیس کی سماعت کے دوران کی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا خبروں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلاتا ہے۔غلط خبروں پر پھر دوسری طرف سے بھی جواب آتا ہے۔ تمام سیاسی رہنما ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ گزشتہ روز کی آبزرویشن ایک سوال و مفروضے پر مبنی تھی ۔

شیئر: