کھیرا اور کیسٹر آئل جلد کو بنائے نرم و ملائم
کیا آپ جانتے ہیں کہ کیسٹر آئل جلدی مسائل کے حل کے لیے بے حد کار آمد ہے . اگر روزانہ رات میں سونے سے پہلے چہرے کی جلد پر اسکا مساج کیا جائے تو شاندار نتائج مرتب ہو سکتے ہیں . اس بات کا خیال رکھیں کہ مساج نرمی سے کریں اور مساج کے بعد اسے صاف کیے بغیر ہی سو جائیں .یہ جلد کو توانا اور دلکش بنانے کے لیے بہترین ہے .
کھیرے کا جوس بھی جلد کو صاف رکھنے اور اسے تروتازہ بنانے کے لیے بہترین ہے . یہ جلد کو نمی پہنچا کر اسے خشک ہونے اور پھٹنے سے محفوظ رکھتا ہے اور جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے . ایک کھیرے کو پیس لیں اور روز رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں . یہ جلد پر سے جھریاں دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے .