Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں سے متعلق نئی کارروائی کا اعلان

ریاض..... سعودی سرکاری گزٹ ام القریٰ نے 15جنوری 2018ءکے شمارے میں بجلی نظام کے لائحہ عمل اور بجلی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں سے متعلق کارروائی کا مسودہ شائع کردیا۔ بجلی نظام کے لائحہ عمل کی دفعہ 34کی شق 34/4میں ترمیم کردی گئی ہے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر بجلی بورڈ کے علم میںیہ بات آئیگی کہ بجلی نظام یا لائحہ عمل کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ایسی صورت میں متعلقہ شخص کے خلاف بورڈ مناسب فیصلہ صادر کریگا۔ اگر بجلی نظام کی خلا ف ورزی کرنے والا اجازت یافتہ ہوگا تو ایسی صورت میں اجازت نامے میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔ اجازت نامے کو معطل اور منسوخ بھی کیا جاسکے گا۔ بجلی بورڈ خلاف ورزی کرنے والوں کو بجلی خدمات کے حوالے سے متعدد تدابیر کا پابند بھی بناسکتا ہے۔ اس حوالے سے بورڈ اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کریگا۔ بورڈاس بات کا مجاز ہوگا کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے کو ہدایت کرے کہ اس نے بجلی نظام کی جو خلاف ورزی کی ہے اس کا سلسلہ جاری نہ رکھے او راس سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔ بجلی بورڈ خلاف ورزی کرنے والے شخص کو بجلی کی سہولت بند کرنے کا بھی حکم دے سکتا ہے۔ جرمانہ بھی عائد کرسکتا ہے بشرطیکہ انتہائی حد سے زیادہ نہ ہو۔ جرمانے کی ادائیگی کی انتہائی حد بھی مقرر کرسکتا ہے جو فیصلے کی تاریخ سے 40روز کم نہیں ہونی چاہئے۔ مقررہ مہلت کے اندر جرمانہ ادا نہ کرنے پر خلاف ورزی کرنے والے کو اگر وہ بجلی سروس فراہم کررہا ہے تو سروس کی فراہمی سے معطل کرسکتا ہے۔

شیئر: