Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نے میسنجر کڈز ایپلیکیشن اینڈرائیڈ پر پیش کر دی

فیس بک نے اپنی میسنجر کڈز اپلیکیشن کو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لئے پیش کر دیا ہے۔اس اپلیکیشن کو 6 سے 12 سال کے بچوں کے لئے متعارف کروایا گیا ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کے میسنجز پر کنٹرول رکھ سکیں ۔ اپلیکیشن میں بچوں کے لئے خصوصی اسٹیکرز ، ایموجیز اور فریمز پیش کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی بات کو زیادہ بہتر انداز میں پیش کر سکیں ۔ اس کے علاوہ دلچسپ ماسک کے ساتھ ویڈیو کال کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ میسنجر کڈز اپلیکیشن پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے کسی بھی فیس بک اکاؤنٹ یا فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ والدین اپنے ہی فیس بک اکاؤنٹ سے بچوں کے میسنجر کڈز اکاؤنٹ کو اپروو کر سکتے ہیں اور اس پر بھیجے جانے والے پیغامات کو چیک بھی کر سکتے ہیں۔ بچے اگر چاہیں تو اپنے اکاؤنٹ سے کسی بھی غیر متعلقہ مواد اور لوگوں کو بلاک بھی کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ایپلی کیشن کو آئی او ایس اور ایمازون فائر ٹیبلٹس پر پہلے ہی پیش کر دیا گیا تھا۔
 

شیئر: