Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلیکسی ایس 9 میں آئی فون ایکس جیسی تھری ڈی ایموجیز شامل کی جائیں گی

سامسنگ کمپنی رواں ماہ کے آخر میں گیلکسی ایس 9 اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون میں کمپنی کئی نئے فیچرز کا اضافہ کرنے جارہی ہے جس میں تھری ڈی ایموجیز بھی شامل ہیں۔ یہ ایموجیز صارفین کے تاثرات کو نقل کر سکیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز کو فون کے اوپر یا نچلے حصہ میں شامل کیا جائے گا تاکہ گیمز کھیلتے یا ویڈیو دیکھنے کے دوران صارفین کو اپنے ہاتھ سے اسپیکر چھپنے کا ڈر نہ ہو۔ ایس نائن میں فیشل ان لاک ٹیکنالوجی کو بھی پہلے سے زیادہ بہتر بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 9 پچیس فروری کو بارسلونا میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:فیس بک نے میسنجر کڈز ایپلیکیشن اینڈرائیڈ پر پیش کر دی

 

شیئر: