جدہ.... سعودی کیپٹن فہد المغیرہ نے 30ہزار فٹ کی بلندی سے وادی الدواسر کی جانب شمال سے جنوب کا رخ کرنے والے گردو غبار کے طوفان کی تصویر لیکر سوشل میڈیا پر جاری کردی، وائرل ہوگئی۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد تصویر ہے۔ آل مغیرہ کا کہناہے کہ معمول کی پرواز جنوب کی طرف جارہی تھی گردو غبار کا طوفان شروع میں ہمیں معمولی بادل کی صورت میں نظرآیاکچھ دیر بعد ہی اندازہ ہوا کہ وہ خوفناک طوفان کی شکل اختیار کر تا چلا جارہا ہے۔