لاہور... انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران علی کو 4 مرتبہ سزائے موت دینے کا حکم سنادیا۔ بچی کے اغوا، زیادتی، قتل اور 788 کی دفعات کے تحت سزا سنائی گئی۔عدالت نے بچی کے ساتھ بدفعلی پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ اور لاش کو کچرے کے ڈھیرمیں چھپانے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔واضح رہے کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قائم انسدادِ دہشت گردی عدالت نے حتمی بحث مکمل ہونے کے بعد زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔عدالت نے 4 دن تک روزانہ 9 سے 11گھنٹے سماعت کی،56 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے ۔