میکسیکومیں 7.2 شدت کا زلزلہ
میکسیکو۔۔۔میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں 7.2 شدت کے خوفناک زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی 7.2 شدت نے میکسیکو سٹی کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ 43 کلومیٹر گہرائی میں میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ۔