الجوف میں گرد وغبار کا طوفان، اتوار کو اسکول بند
الجوف: الجوف ریجن میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث اتوار کو اسکول بند رہیں گے۔ الجوف ریجن کے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ میں کہاہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اتوار کو ریجن میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔
طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کی جارہی ہیں۔دوسری طرف محکمہ موسمیات نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ الجوف ریجن کی القریات، طبرجل، سکاکااور نواحی علاقوں میں اتوار کو گرد وغبار کا طوفان ہوگا جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر رہے گی۔
طوفان کا آغاز ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات ایک بجے ہوگا اور اتوار کو شام5بجے تک رہے گا۔
موسم کی مزید خبروں کے لئے یہاں کلک کریں