Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کے 100برطانوی جنگجو ئوں کی واپسی کا خدشہ

لندن۔۔۔عراق اور شام میں شکست سے دوچار داعش کے برطانوی جنگجوئوں میں سے ایک سو کے قریب برطانیہ میں واپس داخل ہونے کی کوشش کر سکتے ہیں۔یہ بات برطانیہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے ایک سینیئر افسر نے کہی ہے۔برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے یہ بھی کہا کہ برطانوی داعش جنگجو جو برطانیہ چھوڑ کر عراق اور شام گئے تھے اْن میں سے 200 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی سروسز نے واپس آنے کی کوشش کرنیوالے برطانوی داعش جنگجوئوں کو روکنے کی مکمل تیاری کر لی ہے ۔گزشتہ برس بھی داعش میں شامل ہونے کے لیے جانے والے افراد میں سے 150 کی برطانوی شہریت ختم کر دی گئی تھی۔برطانوی حکومت کے مطابق شام جانے والے برطانوی شہریوں کی تعداد 850 سے زیادہ ہے جس میں سے آدھے سے زیادہ برطانیہ واپس آچکے اور کوئی 15 فیصد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں :داعش میں بیٹوں کی شمولیت پر ماں باپ کو جیل

شیئر: