Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیڈ ٹی ای ایکسون 9 کی تفصیلات لیک‎

زیڈ ٹی ای کمپنی رواں سال ایکسون 9 اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے۔ فون کی تصاویر اور تفصیلات لیک ہو کر سامنے آگئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں 6 انچ امولڈ ڈسپلے ، 18:9 ایسپیکٹ ریشو اور اسکرین تلے کپیسیٹیو کیز شامل کی جائیں گی۔ اسمارٹ فون میں فرنٹ اور پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس میں 20 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ شامل ہوگا. فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا مین سینسر دیا جائے گا۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ ایکسون 9 کی قیمت ممکنہ طور پر 550 ڈالر سے 630 ڈالر کے درمیان ہوگی۔ فون کی لانچنگ سے متعلق حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔
مزید پڑھیں :موٹو جی 6 سیریز کی تفصیلات لیک

شیئر: