Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلت کی خود سوزی کے خلاف احتجاج،گاڑیاں نذر آتش

پاٹن۔۔۔۔دلت کارکن بھانو بھائی وانکر کی موت کے بعد احمد آباد ، گاندھی نگر اور پاٹن میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔مشتعل افراد نے ٹریفک جام کیا اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔واضح ہو کہ پاٹن ضلع کے دودھکا گاؤں میں گزشتہ روز دلت مزدور کیلئے زمین الاٹ کرانے کیلئے بھانو بھائی نے احتجاجاً خو سوزی کرلی تھی۔کرائم برانچ افسر نے بتایا کہ میوانی نے مظاہرین کو بھڑکانے میں اہم کردار ادا کیا جسے احمد آباد میں گرفتار کرلیا گیا۔حکومت نے اعلان کیا کہ زمین انہی دلتوں کو دی جائیگی جن کیلئے بھانو بھائی احتجاج کررہے تھے۔
مزید پڑھیں:--شادی کی تقریب میں سیلنڈر پھٹنے سے9ہلاک

شیئر: