پشاور.. باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 2 حملہ آور مارے گئے ۔باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے گٹکی میں کارروائی کے دوران ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر تحصیل ماموند میں کارروائی کی گئی۔ خودکش بمباروں نے افغانستان سے ایجنسی ہیڈکوارٹرز خار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایک حملہ آور نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں ایک خودکش حملہ آورہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ترجمان کے مطابق فاٹا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں حملوں کا منصوبہ تھا جسے ناکام بناد یا گیا۔