Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان ولیمہ بنی گالہ میں کرینگے

  اسلام آباد...تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کانکاح کے بعد فوری بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ عمرے کے لئے سعودی عرب روانگی یا بچوں سے ملنے لندن جانے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ترجمان نے کہا کہ عمران خان سنت نبوی کے مطابق سادگی سے ولیمے کا اہتمام کریں گے۔ ولیمے کی تقریب چند دنوں میںبنی گالہ میں ہو گی۔سادگی اور وقار سے آراستہ اس تقریب میں رب العالمین کا شکر ادا کیا جائے گا۔دعوت ولیمہ کو خصوصی طور پر محدود رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔دریں اثناءعمر ان خان کی تیسری شادی سوشل میڈیاپر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ مبارکباد کے پیغامات سلسلہ جاری ہے۔ کچھ لوگ تیسری شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

شیئر: