16مقدمات میں مطلوب گرفتار
عفیف.... یہاں امن فورس کے گشتی دستے نے 16مقدمات میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس پر سیکیورٹی ا ہلکار کا روپ دھارنے کا بھی الزام ہے۔ اس نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر بھی ماری تھی۔ واردات کرکے فرار ہوگیا تھا۔ سیکیورٹی دستوں نے پیشگی اطلاع ملنے پر تعاقب کرکے ناکہ بندی کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔ اس نے اس موقع پر بھی گاڑی سے اترکر بھاگنے کی کوشش کی تھی، ناکام بنادی گئی۔