ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی،پاکستان کا احتجاج
اسلام آباد... پاکستان نے کنٹرول لائن کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے8 سالہ لڑکے کی ہلاکت پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا جس میں کہا گیا کہ ہندسیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کرررہا ہے۔ رواں برس صرف ڈیڑھ ماہ میں 335 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ۔مراسلے میں کہا گیا کہ معصوم شہریوں بالخصوص بچوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ تر جمان نے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے ہیں۔