Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روٹو میک بینک گھپلہ: سی بی آئی کے چھاپے اور تحقیقات جاری

کانپور۔۔۔۔۔3695کروڑروپے کے گھپلے کے معاملے میں روٹومیک گروپ کے چیئرمین وکرم کوٹھاری کیخلاف سی بی آئی کے ساتھ محکمہ انکم ٹیکس بھی سرگرم ہوگئی۔ ای ڈی کے حکم پر وکرم کوٹھاری کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئےگئے۔سی بی آئی نے تلک نگر میں واقع مکان سے کمپنی کے ڈائریکٹر کی بیوی سادھنا، بیٹے راہول اور بہور ارچنا کو مال روڈ پر واقع کوٹک مہندرا بینک لے جاکر بینک کھاتوں سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ اطلاع کے مطابق روٹومیک کمپنی کو قرض دینے والے تمام بینکوں کے اعلیٰ افسران کی میٹنگ ہوئی جس میں قرض کی وصولی کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وکرم کوٹھاری اور ان اہل خانہ نے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ پر پھینکا گیاجوتا، ملزم گرفتار

شیئر: