Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40 لاکھ نوجوانوں کور وزگا ر ملے گا ، وزیر اعلیٰ یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی انویسٹر سمٹ میں آنے والے وزیر اعظم مودی کا استقبال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں اتر پردیش کو بیمار ریاست سے خوشحال ریاست بنایا جائیگا۔ ریاست میں سرمایہ کاری کوفروغ ملے گا ۔آئندہ 3برسوں میں 40لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اسمبلی میں 4لاکھ 58ہزار کروڑ کا بجٹ پیش کیاہے اور یہ حسن اتفاق ہے کہ اس سمٹ میں بھی اتنی ہی مالیت کے میمورنڈم پر دستخط کئے گئے۔ ریاستی حکومت نے 11ماہ کے اندر قانون کی بالادستی قائم کردی ہے۔ کانپور ، وارانسی، گورکھپور اور الٰہ آباد میں میٹرو چلانے کی تیاریاں جاری ہیں۔یوگی نے کہا کہ صنعتوں کے قیام سے روزگار کے مواقع مہیا ہونگے۔ اس سلسلے میں صنعتکاروں کا گروپ تشکیل دیا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف شعبوں اور اداروں میں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں میں 60فیصد اترپردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔ملک کے 99شہروں میں یوپی کے 20شہراسمارٹ سٹی کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں : - - - - -یوپی میں ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور قائم ہوگا، مودی

شیئر: